ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جے للتا کے انتقال کے بعد دشمنوں کو فائدہ نہیں اٹھانے دیں:ششی کلا

جے للتا کے انتقال کے بعد دشمنوں کو فائدہ نہیں اٹھانے دیں:ششی کلا

Mon, 16 Jan 2017 19:15:52  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، 16/جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)انا ڈی ایم کی صدر وی کے ششی کلا نے آج اپنے پارٹی کارکنوں سے ا س بات کو یقینی بنانے کو کہا کہ جے للتا کے انتقال کے بعد پیدا ہوئے بحران کے حالات کا دشمن فائدہ نہ اٹھانے پائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کارکنوں کے محبت بھرے حکم پر انہوں نے پارٹی کی کمان سنبھالی ہے۔انا ڈی ایم کے کے بانی ایم جی رام چندرن کی جینتی کے موقع پر پارٹی کارکنوں کو دیئے پیغام میں ششی کلا نے کہا کہ جے للتا کی جگہ کو کوئی نہیں لے سکتا۔انہوں نے کہاکہ کوئی ’اماں‘ کی جگہ نہیں بھر سکتا، لیکن کروڑوں پارٹی کارکنوں پر،جو اس کی جڑیں ہیں، اس بات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ہے کہ دشمنوں کو کسی بھی طرح اماں کے انتقال کے بعد پیداہوئے بحران کا فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے۔ششی کلا نے کہا کہ جے للتا اکثر سخت محنت اور وفاداری کے لیے احترام دیتی تھیں اور پارٹی میں اس کی ہی اہمیت تھی۔انا ڈی ایم کے میں زمینی کارکنوں کے لیے نئی بلندیوں پر پہنچنے کے لحاظ سے ذات یا رنگ جیسے دوسرے عوامل کی کبھی کوئی اہمیت نہیں رہی ہے۔جے للتا کے ساتھ اپنے 33سال کے رشتوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا واحد مقصد سابق وزیر اعلی کی خیرخواہی تھا۔جے للتا کے انتقال کے بعد گزشتہ ماہ پارٹی جنرل سکریٹری بنائے جانے کے تناظر میں انہوں نے کہاکہ ویسے تو میں اپنی باقی زندگی ان 33سالوں کو یاد کرتے ہوئے گزار سکتی تھی، لیکن میں نے اس فکر میں خود کو عوامی زندگی کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا کہ ہندوستان کی تیسری سب سے بڑی تحریک کو جھٹکا نہیں لگنا چاہیے اور آپ کے محبت بھرے حکم کی وجہ سے بھی میں نے عہدہ سنبھالا ہے۔ششی کلا نے کہا کہ ان کے پارٹی سربراہ رہتے ہوئے بھی کارکنان جے للتا جیسا ہی تحفظ محسوس کر سکتے ہیں۔انہوں نے انا ڈی ایم کے کے کارکنوں سے اپیل کی کہ اماں کے دکھائے راستے پر جیت حاصل کرتے ہوئے چلتے رہیں۔


Share: